پیوست

( پَیوسْت )
{ پَے (ی لین) + وَسْت }
( فارسی )

تفصیلات


پیوستن  پَیوسْت

فارسی مصدر 'پیوستن' سے صفیہ ماضی مطلق واحد غائب 'پَیَوسْت' اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٨٣٠ء کو "نور نامہ" میں تحریراً مسعتمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - ملا ہوا، جڑا ہوا، چپکا ہوا، بلا فاصلہ متصل، بیٹھا ہوا، گڑا ہوا، اس طرح ٹھسا ہوا کہ ایک جان ہو۔
 آیات میں پیوست جو آیا وہ محمدۖ جس نے بشریت کو سجایا وہ محمدۖ      ( ١٩٧٥ء، ارمغان نعت، ٢٢٥ )