اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کپڑے یا کاغذ وغیرہ کے کنارے کی پٹی یا چھپے ہوئے صفحے، ورق یا سطح کے چاروں طرف چھوڑی ہوئی سادہ جگہ۔
"مہر کے حاشیے پر گزشتہ سلاطین مغلیہ کے نام تحریر ہیں"
( ١٩٤٦ء، شیرانی، مقالات، ١٣ )
٢ - متن کتاب کے کسی حصے سے متعلق شرح، یادداشت یا نوٹ جو کتاب میں اس کے حاشیے پر یا کسی اور جگہ درج کیا جائے، فن نوٹ۔
"انیلا نے دیکھا.کتاب کے متن اور حاشیے میں بڑا فرق ہے"
( ١٩٤٥ء، شاید کہ بہار آئی، ١١٦ )
٣ - بیل بوٹے، جدول یا گوٹ جو کپڑے یا قالین وغیرہ کے کناروں پر ہو۔
"ایک دفعہ چادر اوڑھ کر نماز ادا فرمائی، جس میں دونوں طرف حاشیے تھے"
( ١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٥٥:٢ )
٤ - کسی عمارت کی دیواروں سے ملحق یا فرش کے چوطرفہ بنی ہوئی پٹی۔
صحن کے دوسرے طرف. حاشیے اور ستونوں کے نقش بنے ہوئے تھے"
( ١٩٣٢ء، اسلامی فن تعمیر، ٢٦ )
٥ - درختوں یا جھاڑیوں کی باڑھ جو باغوں کے ارد گرد ان کی حفاظت کے لیے لگائی جاتی ہے۔
بیٹھے رہے کنارے ہی اس گل کے فرش پر اس بوستان کے واسطے ہم حاشیے ہوئے
( ١٨٦٢ء، کلیات منیر، ٤٢١:٢ )
٦ - کسی بات میں اپنی طرف سے اضافہ، نقل قول کے موقع پر مبالغہ آرائی۔
"حضرت عمر نے کہاں کہ مجھے یقین کامل ہے کہ یہ منافقوں کا حاشیہ ہے اور ام المومنین اس الزام سے پاک ہیں"
( ١٩١٨ء، امت کی مائیں، ٧٥ )
٧ - [ سائنس ] سورج کی فضا کی سب سے اوپری تہ۔ (روشنی کیا ہے)
٨ - [ ریاضی ] کسی عدد کے اول یا آخر کا عدد۔
"عدد وہ چیز ہے کہ اپنے مجموعہ حاشیین کا نصف ہو چنانچہ پانچ کہ اس کا عاشیہ اول چار ہے اور حاشیہ دوم چھپے"
( ١٨٥٦ء، مجموعہ فوائدالصبیان، ١١ )
٩ - شرح کی شرح۔ (نوراللغات)
١٠ - کنارہ، سرحد، سرا، چوطرفہ پٹی۔
"اگر آپکا ہوٹل جنت کے مرکز کے بجائے جنت کے حاشیے پر واقع ہو تو آپ کو اعتراض تو نہیں ہو گا"
( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ٥٣ )