پھیر

( پھیر )
{ پھیر (ی مجہول) }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی سے اردو میں اصل صورت اور مفہوم کے ساتھ ہوا۔ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - راہ کی کجی، چکر، گھماؤ، موڑ۔
"یہاں سے راستہ پھیر کھاتا ہوا سب سے بلند مقام پر پہنچتا ہے۔"      ( ١٩٠٣ء، چراغِ دہلی، ٤٤٣ )
٢ - دوری، فاصلہ، بعد، فرق۔
"دوسرے راستے سے دو سو میل کا پھیر پڑتا تھا۔"      ( ١٩١٩ء، روزنامچہ حسن نظامی، ٣٣٨ )
٣ - پیچ، جال، فریب، پھندا۔
"اندر تھوڑا قیمہ رکھ کر مثل سموسے کے دو پھیر لپیٹیں۔"      ( ١٩٣٢ء، مشرقی و مغربی کھانے، ٨٦ )
٤ - وسعت، پھیلاؤ، پورا پورا حال۔
 آنچل اس دامن کا ہاتھ آتا نہیں میر دریا کا سا اس کا پھیر ہے      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ٨٨٨ )
٥ - بل، فرق، تفاوت، اختلاف۔
 عاشق و معشوق و عشق اب دیکھنے کا پھیر ہے تین صورتیں نظر آتی ہیں اِک تصویر میں      ( ١٩١٩ء، کیفی، کیف سخن، ٦٢ )
٦ - دور، حلقہ، احاطہ، پیٹا، گھیر۔
"کمر کا پھیر ضرورت سے زیادہ تھا۔"      ( ١٩٢٨ء، مضامینِ فرحت، ١٣:١ )
٧ - دوران، چکر، گردش۔
 پھیر ہے کیا مرے مقدر کا نہیں ملتا پتہ ترے گھر      ( ١٩٠٥ء، دیوان انجم، ٣ )
٨ - [ مجازا ]  فکر، خیال، ادھیڑ بن؛ جوڑ توڑ۔
"ایک مسجد کے نہ جانے کس پھیر میں متولی ہو گئے تھے۔"      ( ١٩٤٣ء، دلی کی چند عجیب ہستیاں، ٨ )
٩ - الجھن، چکر، الٹ پلٹ۔
"مہینہ بھر تک قرض کا پھیر رہا۔"      ( ١٩٠٨ء، صبحِ زندگی، ١٨٩ )
١٠ - آمد و رفت، آنا جانا؛ گھراؤ۔
 پپیہے کی رہ رہ کے پی پی کی ٹیر نرالا اثر ہے انوکھا ہے پھیر      ( ١٩٢٤ء، دیوانِ بشیر، ١٦٢ )
١١ - واپسی، واپس کرنے یا لوٹانے کا عمل۔ (پلیٹس)
١٢ - ضمن، سلسلہ۔
"ان اعتراضات کے پھیر میں داغ پر . ذاتی حملے کیے گئے ہیں۔"      ( ١٩٠٥ء، مضامین چک بست، ٩٨ )
١٣ - گچھا، لچھا؛ خم؛ محیط؛ کمی، خامی؛ نقصان، زیاں؛ بدنصیبی۔ (پلیٹس)۔
١٤ - مشکل، بکھیرا؛ تشویش، گھبراہٹ؛ انقلاب، تغیر، تبدل؛ فکر، سوچ؛ ٹیڑھا پن، کجی؛ اندازہ، تخمینہ؛ باتوں میں معنی کا فرق، ابہام، ذومعنی۔ (جامع اللغات)۔
  • wrong notion
  • dubious course
  • thing of doubtful value
  • crookedness
  • stroke of ill(luck)
  • dilemma
  • catastrophe
  • drastic change
  • revolution
  • loss (of an amount)
  • error (of judgment or discernment)
  • curve
  • bend
  • turning
  • circuitousness
  • distance
  • difference
  • discrepancy