ثانی

( ثانی )
{ ثا + نی }
( عربی )

تفصیلات


ثنی  ثانی

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے اردو میں عربی ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت عددی ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : ثانِیَہ [ثا + نِیَہ]
جمع غیر ندائی   : ثانِیوں [ثا + نِیوں (واؤ مجہول)]
١ - جو ترتیب میں ایک کے بعد ہو، تین اور تیسرے سے پہلے، دوسرا،دوم۔
"ادراک ثانی اولٰی پر حاوی تھا، اولٰی روکتا تھا ثانی ٹھیلتا تھا۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ١٨:١ )
٢ - مقابل، ہم پلہ، جوڑ، اس جیسا دوسرا۔
 آسمان برتری کے ہیں یہ دونوں مہر و ماہ مصطفٰی کا ہے کہیں ثانی نہ انور کا جواب      ( ١٩٤٢ء، سنگ و خشت، ٦٦ )
  • second;  a second;  match;  equal