زنک

( زِنْک )
{ زِنْک }
( انگریزی )

تفصیلات


Zinc  زِنْک

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٦ء کو "فواسد الصبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سفید فلزاتی عنصر جس پر نمناک ہوا میں ایسی تہہ چڑھ جاتی ہے جو اسے زنگ لگنے اور گلنے سے بچائے رکھتی ہے، جست۔
"اس میں زنک کی آمیزش درختوں کے پتوں کو ان کے چمکدار سبز رنگ سے ہم کنار کر دیتی ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، سندھ اور نگاہ قدر شناس، ١٨٨ )