زوجہ

( زَوجَہ )
{ زَو (و لین) + جَہ }
( عربی )

تفصیلات


زوج  زَوجَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'زوجہ' بنا۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : زَوجَین [زَو (و لین) + جَین (ی لین)]
١ - بیوی، رفیقۂ حیات۔
"آپ سے پہلے عورتوں میں یہ شرف زوجۂ رسولۖ ام المومنین حضرت خدیجۃ الکبری کے حصہ میں آ چکا تھا۔"      ( ١٩٨٩ء، جنگ، کراچی، ٣٠ جنوری )
٢ - نر و مادہ کا صنفی رشتہ یا تعلق۔
"یہ شاخیں ٹوٹ کر مادہ جرثومہ سے جڑ جاتی ہیں جس کو زوجہ (زائی گوٹ) کہا جاتا ہے۔"      ( ١٩٣٣ء، حمیات اجامیہ، ١١ )
  • A wife
  • spouse