١ - عورت موم کی ہوتی ہے۔
عورت کو جس ماحول میں چاہو ڈھالا جا سکتا ہے؛ جس طرح چاہو موڑ لو۔ (جامع الامثال؛ جامع اللغات؛ علمی اردو لغت)
٢ - عورت کا راج ہے
اس وقت کہتے ہیں جب کوئی شخص اپنی بیوی کے ہاتھ میں ہو، ملکہ وکٹوریہ کے زمانے میں یہ بات عام طور پر کہی جاتی تھی۔ (جامع اللغات)
٣ - عورت مرد کا جوڑا ہے
عورت اور مرد کو اکٹھا رہنا پڑتا ہے، عورت اور مرد مل کر ہی مکمل ہوتے ہیں۔ (جامع الامثال؛ جامع اللغات)