عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے اسم 'خال' کے ساتھ 'ہ' بطور لاحقۂ تانیث لگانے سے 'خالہ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء کو "مثنوی بحرمختلف" میں مستعمل ملتا ہے۔
آسان کام، معمولی بات۔"انہیں معلوم تھا کہ کھلے میدان میں لڑنا خالہ جی کا گھر نہیں ہے۔"
( ١٩٢٨ء، حیرت، مضامین، ١٥٧ )
وہ جگہ جہاں زور چلتا ہو، یا دعویٰ ہو، اپنی ملکیت میں جس طرح چاہیں استعمال کریں، جہاں آزادانہ اور بے روک ٹوک جانے کا اختیار ہو۔"نوکری خالہ جی کا گھر تو ہے نہیں جب چاہا اٹھے چلے آئے۔"
( خورشید بہو، ١٠ )