چھلانگ

( چَھلانْگ )
{ چَھلانْگ (ن مغنونہ) }

تفصیلات


سنسکرت زبان کا لفظ 'شال' سے ماخوذ 'چھال' کی تخفیفی شکل 'چھل' کے ساتھ ہندی اسم 'انگ' لگانے سے 'چھلانگ' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٥١ء کو "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع   : چَھلانگیں [چَھلاں + گیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : چَھلانگوں [چَھلاں + گوں (و مجہول)]
١ - کود جانے کا عمل، پھلانگ، جست، چوکڑی۔
"آپ کے سائیں جی نے دریا میں چھلانگ لگا دی"      ( ١٩٧٥ء، خاک نشین، ٥٩ )