اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - بوجھ، وزن، بھاری پن، گرانی۔
"ثقل جسم کے علاوہ کڑاکے کے جاڑوں میں پسینے پسینے ہو جاتے تھے۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٢:١ )
٢ - [ طب ] معدے کی گرانی، سوء ہضم۔
"اگر ثقل تھوڑا ہو اور غذا کی کثرت کمی کے ساتھ ہو تو نبض میں اختلاف بھی کم ہو گا۔"
( ١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٨٢ )
٣ - گرانی، تھکن، بار جو طبیعت کو محسوس ہو، ذہنی فشار، کوفت۔
"یہ ثقل و کسل و غم و اندوہ وہ آ کر گھر میں پڑ رہے۔"
( ١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٢٠٤:٢ )
٤ - [ شاعری ] بندش کی ناہمواری (جو ذوق پر بار ہو)۔
"مصرعے کی ترکیب چونکہ فارسی ہو گئی ہے، اس لیے ثقل پیدا ہو گیا ہے۔"
( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١١:٢ )
٥ - [ طبیعیات ] وزن۔
"ہم ایک انگریزی لفظ گریوٹی کا ترجمہ ثقل کرتے ہیں اول اس کے معنی وہی تھے جو وزن کے معنی ہیں۔"
( ١٩٠٠ء،غربی طبیعیات کی ابجد، ٢٧ )