١ - سانپ بچھو سمجھنا
زہریلا خیال کرنا، خطرناک اور تکلیف دہ سمجھنا، مہلک تصور کرنا، ناجائز سمجھنا۔ حرام سمجھنا۔ سانپ بچھو سمجھو اس کو بھیج دو صاحب مجھے میرے میکے کا تمہارے گھر میں جو اسباب ہو
( ١٨٧٩ء، جان صاحب، دیوان، ١٧١ )
٢ - سانپ چھاتی پر پھرنا
رشک و حسد آنا، رشک و حسد ہونا، حد درجہ رنج ہونا، صدمہ ہونا۔ پھر گیا سانپ رقیبوں کی وہیں چھاتی پر ہاتھ سے میرے وہ جب ہار پہن کر پھولے
( ١٨٣٨ء، شاہ نصیر (مہذب اللغات) )
٣ - سانحہ گزرنا
حادثہ پیش آنا۔"بارہ بنکی میں جو سانحہ گزرا اس کا مختصر حال یہ ہے کہ اکے پر سے گر پڑا۔"
( ١٩٣٢ء، جگر مراد آبادی، آثار و افکار، ٨٨ )