ناگ

( ناگ )
{ ناگ }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت سے اردو میں ماخوذ ہے اور عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوان حسن شوقی" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جنسِ مخالف   : ناگَن [نا + گن]
جمع غیر ندائی   : ناگوں [نا + گوں (و مجہول)]
١ - سانپ، سرپ، مار۔
"ایک بل کھائے ہوئے ناگ کے پھن پر موم بتی جل رہی تھی"      ( ١٩٩٠ء، کالی حویلی، ١٢۔ )
٢ - کالا سانپ، مارِ سیاہ، افعی (اسے ہندو مقدس سمجھتے ہیں) (انگریزی:Cobra)، (لاطینی:Olubernage)۔
 جسے وہ رات کی رانی قرار دیتے ہیں مجھے وہ شاخ سیہ ناگ بن کر ڈستی ہے      ( ١٩٨٠ء، شہر سدا رنگ، ٣٦۔ )
٣ - [ سالوتری ]  وہ دونوں بھونریاں جو گھوڑے کی ایال کی جڑ میں ہوں
"اَدیتی کے بطن سے اَدیتا یعنی مختلف النواع اور لاء پیدا ہوئی مثلاً عفریت، ناگ، ناگ مانس"      ( ١٩٩٠ء، بھولی بسری کہانیاں، بھارت۔ ١٩٤:٢۔ )
٤ - [ معماری ]  بنگڑی دار ڈاٹ کی ایک قوس، شروع کی قوس کو جو آنکڑے نما اور سانپ کے پھن سے مشابہ ہوتی ہے ناگ کہتے ہیں۔ (اصلاحاتِ پیشہ وراں، 106:1)
٥ - آدمی کے بدن کی پانچ اہم ہواؤں میں سے ایک جو ڈکار کے وقت منہ سے نکلتی ہے۔ (پلیٹس، جامع اللغات)
٦ - ہندو چوہڑوں کی ایک ذات۔ (جامع اللغات)
٧ - امریکہ کے باشندے جنہیں پاتال لوک کے باشندے کہتے تھے۔ (فرہنگِ آصفیہ)
٨ - کشیب منی کی زوجہ کدرویا سرسا کے بطن سے پیدا ہونے والی مخلوق جس کا چہرہ انسان کا سا ہوتا ہے، دُم سانپ کی سی ہوتی ہے اور جو پاتال میں رہتی ہے۔ (پلیٹس؛ فرہنگِ آصفیہ)
٩ - ایک قوم جو سانپ کو پوجتی ہے۔
"راماین میں لکھا ہے کہ. آریوں کو بڑے بڑے دیوؤں سے سامنا پڑا اور انہوں نے بندروں کی مدد سے قوم ناگ کے ملک جو سانپ کی پرستش کرتے تھے زیروزبر کیا"      ( ١٩١٣ء، تمدنِ ہند، ٧١۔ )
١٠ - ہاتھی، فیل، پیل، ہستی۔ (پلیٹس، فرہنگِ آصفیہ)
١١ - پارے کے سات عیبوں میں سے ایک کا نام۔
"جس پارے میں ناگ نامی عیب رہ جائے اس کو کھا لیں تو بدن سے بدبو آنے لگتی ہے"      ( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٥:٣۔ )
١٢ - کسی قسم کی بہترین چیز؛ بادل؛ کئی پودوں کا نام۔ (جامع اللغات، پلیٹس)
  • a snake
  • serpent;  the hooded snake
  • or cobra di capello
  • Coluber naga (which is regarded as sacred by the Hindus);  a Naga
  • or fabulous serpent - demon so called
  • having a human face with the tail of a serpent (the race of these beings is said to have spring from Kadru
  • wife of Kasyapa
  • or from su-rasa
  • in order to people Patala
  • one of the regions below the earth) an elephant;  name of several plants
  • Mesua roxburghii (a small tree with fragrant blossoms)