سانحہ

( سانِحَہ )
{ سا + نِحَہ }
( عربی )

تفصیلات


سنح  سانِحَہ

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨١٠ء کو "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
واحد غیر ندائی   : سانِحے [سا + نِحے]
جمع   : سانِحے [سا + نِحے]
جمع غیر ندائی   : سانِحوں [سا + نِحوں (واؤ مجہول)]
١ - پیش آنے والا واقعہ، (عموماً اندوہناک) واقعہ، حادثہ۔
"اس کے باوجود پٹھان کالونی میں ایک نہایت ہولناک سانحہ نے جنم لیا۔"      ( ١٩٨٧ء، اور لائن کٹ گئی، ٦٠ )
  • an occurrence
  • event
  • incident