سائنس

( سائِنْس )
{ سا + اِنْس }
( انگریزی )

تفصیلات


Science  سائِنْس

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٩٥ء کو "مجموعہ نظم بے نظیر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد )
جمع   : سائِنْسیں [سا + اِن + سیں (یائے مجہول)]
جمع استثنائی   : سائِنْسِز [سا + اِن + سِز]
جمع غیر ندائی   : سائِنْسوں [سا + اِن + سوں (واؤ مجہول)]
١ - موجودہ نظام میں علم کے تین بڑے صیغوں میں سے ایک بڑا صیغہ جس کا موضوع حقائق اشیاء کی دریافت اور تعلیم و تربیت ہے تاکہ قوانین قدرت تک رہنمائی اور صداقتوں تک رسائی حاصل کی جا سکے، تجرباتی حکمت، علوم مادی کے مجموعے کا نام۔
"وہ آج کے جدید معاشروں کی اس سماجیت سے گہری واقفیت رکھتے ہیں جو ساسنس ٹیکنالوجی کی پیدا کردہ ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، حصار، ١١ )
  • Science