٢ - مرتب مباحث کا وہ مجموعہ جو کسی خاص موضوع سے مخصوص ہو اور اس میں اس موضوع سے کسی خاص حیثیت اور اعتبار سے یا اس کے چند خاص عوارض سے کسی خاص ذاتیہ کے پیش نظر بحث کی جائے اور متعلقہ قضایا (مسائل) دلیل کے ساتھ بیان کئے جائیں، مثلاً علم طب کہ اس کا موضوع جسم انسانی ہے اور ہر علم تین اجزا پر مشتمل ہوتا ہے موضوع، مسائل اور مبادی جن پر مسائل مبنی ہوتے ہیں نیز کسی خاص فن کی ماہیت یا واقفیت، ہنر، جوہر۔
"نظم کی شاعری . اس علم و فضل کی شاعری ہے جو اقبال کے کسب کمال کا جوہر ہے۔"
( ١٩٨٤ء، سمندر، ١١ )