دانش

( دانِش )
{ دا + نِش }
( فارسی )

تفصیلات


دانِسْتَن  دانِش

فارسی زبان سے اسم مشتق ہے۔ مصدر 'دانستن' سے حاصل مصدر ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
١ - عقل مندی، دانائی، سمجھ؛ فکر، رائے۔
"ملک کے مختلف گوشوں کے اصحاب دانش و بینش کو . دعوت دی گئی"      ( ١٩٨٥ء، پاکستان میں نفاذ اردو کی داستان، ١٤ )
٢ - علم و فن۔
"ترویج دانش اور کسب کمال میں بڑی کوشش کرو"      ( ١٨٨٣ء، دربار اکبری، ٧٢ )
  • knowledge;  science;  learning