١ - سپرد خدا کرنا
خدا کو سونپنا، خدا کی مرضی و منشا پر چھوڑنا، فارغ کرنا، چھوڑنا۔"مجھ کو سپرد خدا کرو اور اپنے کام میں مصروف ہو جاءو۔"
( ١٨٩١ء، بوستان خیال، ٥٠٤:٨ )
٢ - سپرد قلم کرنا
قلمبند کرنا، لکھنا، تحریر کرنا۔"دو علماءا رضیات. نے ایک مشترکہ مقالہ سپرد قلم کیا۔"
( ١٩٨٦ء، دنیا کا قدیم ترین ادب، ٣٤:١ )
٣ - سپردخاک کرنا۔
دفن کرنا، دفنانا۔"اسی شب جنازہ. درگاہ برکاتیہ میں سپرد خاک کیا گیا۔"
( ١٩٨٧ء، اردو، کراچی، اپریل، ١٥٢ )