تھوک

( تُھوک )
{ تُھوک }
( ہندی )

تفصیلات


ہندی زبان سے اسم ہے۔ اردو میں ہندی سے داخل ہوا۔ عربی رسم الخط میں لکھا جانے لگا۔ سب سے پہلے ١٧٥١ء میں "نوادر الالفاظ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - منہ کا بے رنگ چیپ دار لعاب جو گلے کے غدود سے پیدا ہوتا اور کھانا چبانے اور ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے، آب دہن، تف، رال۔
"تھوک اڑنے لگتا ہے۔ اور باچھوں تک کف بھر آتے ہیں"      ( ١٩٠١ء، حیات جاوید، ٤٠٨:٢ )
١ - تھوک کر چٹوانا
ذلیل و خوار کرنا۔"مردار کی چٹیا کو ضرور کاٹ لیتی اور تھوک کر اس سے چٹواتی۔"      ( ١٨٩١ء، ایاسٰی، ١٥٦ )
  • spittle
  • saliva;  the gossamer