کف

( کَف )
{ کَف }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٨٢ء کو "کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث )
١ - جھاگ، پھین (جو کسی انسان یا کسی اور جاندار کے منہ سے جوش، جذبے یا غصّے کے موقع پر نکلے، دریا کی سطح پر پیدا ہو یا ہانڈی کے جوش کھانے سے پیدا ہو)۔
"دیوانہ و مست کی مانند منہ میں کف بھرا ہوا ہاتھوں میں پتھر لیے گرتا پڑتا اور لوگ مجھے دیکھ کر بھاگتے۔"      ( ١٩٨٣ء، تخلیق اور لاشعوری محرکات، ١٨٣ )
٢ - لعاب، تھوک، پھین۔
 کچھ سلسلے تھے شوق کے پھولوں کے سے گجرے ہیں جن کی کفِ دست میں ٹوٹی ہوئی لڑیاں      ( ١٩٩٢ء، سوغات، بنگلور، ٢ )
  • froth
  • foam;  scum;  spittle
  • phlegm
  • mucus