خزانچی

( خَزانْچی )
{ خَزان + چی }
( عربی )

تفصیلات


خزن  خَزانَہ  خَزانْچی

عربی زبان سے مشتق اسم 'خزانہ' کی 'ہ' حذف کر کے 'چی' بطور لاحقہ صفت لگانے سے 'خزانچی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خَزانْچِیوں [خَزان + چِیوں (و مجہول)]
١ - وہ شخص جس کی تحویل میں خرچ کی مد کا روپیہ نقدی ہو، خزانے کا محافظ، خزانے کا ذمہ دار، خزانے کا ذمہ دار افسر۔
"کیا وہ تمہارے رب کی رحمت کے خزانچی ہیں"      ( ١٩٢١ء، امام احمد رضا بریلوی، القرآن الحکیم (ترجمہ)، ٧٢٣ )
  • A treasurer
  • cash - keeper