اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - مدور (گول) چیز جو بیج کی کیلی (محور) پر حرکت کرے، چرخی۔
"بڑی مشکل سے بادلے پر چڑھ کر پھرکی میں رسی ڈالی"
( ١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٧٤:٧ )
٢ - بچوں کا کھلونا (مدور تراشا ہوا چمڑا جس کے بیچ میں سوراخ ہوتا ہے جو دھاگا ڈال کر نچایا جاتا ہے)۔
"بچوں میں پھرکیوں سے کھیلنے کا رواج تھا"
( ١٩٢٨ء، سلیم، افاداتِ سلیم، ٢٢٤ )
٣ - چکئی۔
ہو گئے ہیں کتنے بے پروا زمانے سے کہ ہم سمجھے ہیں لڑکوں کی پھرگی گردشِ ایام کو
( ١٩٢٥ء، شوقِ قدوائی، دیوان، ٢٠٦ )
٤ - چمڑے کا ٹکڑا جس پر تکلا گردش کرتا ہے۔ (نوراللغات)
٥ - چرخی کی مدور لکڑی۔
"کپڑا بننے کی کلوں میں بڑی الجھن ہوتی ہے پھرکیاں . ایسی پھرتی سے گردش کرتی ہیں کہ نظر نہیں جمتی"
( ١٩٠٣ء، لکچروں کا مجموعہ، ٤٧٠:٢ )
٦ - مدور لکڑی جسے تارکش استعمال ہیں۔ (نوراللغات)
٧ - گیندے کے پھول کی ایک قسم۔ (نوراللغات)