اسم تصغیر ( مؤنث - واحد )
١ - کپاس اوٹنے اور روئی کو بنولوں سے صاف کرنے کا آلہ جس میں لکڑی کے چوکھٹے پر دو ملے ہوئے بیلن اور داہنی طرف ایک دستہ (ہینڈل) ہوتا ہے، بونگا، پونی، چونگی، اوٹنی۔ (فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)
٢ - [ آتشبازی ] بارود بھری نڑیوں کا گول چکر یا پہیہ جسے بانس وغیرہ پر نصب کر کے شتابہ دکھا کر چھوڑتے ہیں اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے آگ کا پہیا گھوم رہا ہے اسے پہلے زمانے میں لڑائیوں میں بھی استعمال کرتے تھے۔
"چرخی میں آگ دینے سے یہ گھومتی اور خوفناک آواز دیتی ہے۔"
( ١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ٢٣٧:١ )
٣ - تیندوا، لکڑ بھگا، لکڑ بگڑ۔
"سوال یہ ہے کہ انہوں نے پتھر اٹھانے کے لیے چرخی یا دم کلہ کیوں ایجاد نہیں کیا۔"
( ١٩٤٤ء، آدمی اور مشین، ٦١ )
٤ - کنکوے کی ڈور لپیٹنے کا ہچکا، بادلہ، گوٹا لچکا، بیل وغیرہ لپیٹنے کا بیلن۔
"اکبر کے ہم سن لڑکے اس سن میں. چرخیوں پر ڈور لپٹا رہے ہونگے۔"
( ١٩٥٤ء، اکبر نامہ، ٢٦٥ )
٥ - گھومنے والا چھوٹا پہیا یا پھرکی جو کسی برقی یا دخانی مشین وغیرہ میں لگی ہو، پہیے یا پہیوں پر گھومنے یا چلنے والی مشین یا گاڑی وغیرہ۔
"اگر پون چکی کی ہلکی پھرکیوں اور چرخیوں. کو اس کی ہوا پہنچا دیں تو وہ ان کو بہت تیز روی سے پھرائے گی۔"
( ١٨٣٩ء، ستہ شمسیہ، ١٠٨:٦ )
٦ - پھرکی، لڑکی کے دستے میں جڑے ہوئے دو دندانے دار پہیے اس طرح ملے ہوئے کہ دستے کو گھمانے سے دونوں پہیوں کے دانتے ایک دوسرے کو دھکیلتے ہوئے گھومتے ہیں اور اس سے عجیب قسم کی کرخت آواز پیدا ہوتی ہے (پرندے جانور وغیرہ اس آواز سے ڈر کر اڑ جاتے ہیں)۔
چیختا تھا کوئی اور چرخی گھماتا تھا کوئی خالی بندوق کا کرتا تھا ہوا میں کوئی اور
( ١٩٠١ء، بہارستان، ٨١١ )
٧ - [ حرب و ضرب ] چھری سے لڑنے کا ایک داؤ داہنے ہاتھ کو اندر کا چکر دے کر چھری حریف کے پیٹ میں اتار دینے اور بائیں ہاتھ سے اس کے ہاتھ پر باہر چکر دے کر بل پر پکڑے رہنے کا انداز۔
"جس وقت حریف چرخی کرنے کو تاؤ دے. دونوں ہاتھ زانوں سے داب لے اور چھری مارے۔"
( ١٩٢٥ء، فن تیغ زنی، ٨٨ )
٨ - [ تفنگ بازی ] کارتوس کا منھ بند کرنے کی دستی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 75:8)۔
٩ - جھولا۔
"یہ چرخی ہے، لڑکی کے گھوڑے، اونت، ہاتھی، میخوں سے لٹکے ہوئے ہیں۔"
( ١٩٣٥ء، دودھ کی قیمت، ٦٤ )
١٠ - پانی کھینچنے کا پہیہ، چاک، گھیڑی۔
"ایک چرخی اور رسہ کے ذریعے جسے بیل کھینچتے ہیں پانی نکالا جاتا ہے۔"
( ١٩٦٧ء، وادی میرن میں زراعت، ٥٢ )
١١ - گاڑی، چھکڑا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، 61