شباہت

( شَباہَت )
{ شَبا + ہَت }
( عربی )

تفصیلات


شبہ  شَباہَت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے۔ اور سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "تحفۃ المومنین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : شَباہَتیں [شَبا + ہَتیں (ی مجہول)]
جمع استثنائی   : شَباہات [شَبا + ہات]
جمع غیر ندائی   : شَباہَتوں [شَبا + ہَتوں (و مجہول)]
١ - شکل و صورت کی مماثلت، مشابہت۔
"کیا مجھ میں اُس کی کوئی شباہت ہے"      ( ١٩٤٤ء، افسانچے، ٥٢ )
٢ - صورت، شکل، روپ۔
 بیداریوں کا خواب حقیقت دکھائی دے ہر مشکل میں اسی کی مشابہت دکھائی دے      ( ١٩٨٣ء، بے نام، ١٤٤ )
٣ - مثل، عکس۔
 نہ لکھ سکے تیری صورت کی شباہت عطارد قلم لے اگر ہوئے چتارا      ( ١٦٧٢ء، عبداللہ قطب شاہ، دیوان، ٨٥ )
٤ - شُبہ، شک (شاذ)۔
 انہوں نے جس نے جو مانگی ہے حاجت تو بر آئی وہ حاجت بے شباہت      ( ١٨٠٠ء، زین المجالس، ٢٤٨ )
  • مُشابِہَت
  • مَوافِقَت
  • رونَق
  • similarity
  • likeness
  • resemblance