جائنٹ

( جائِنْٹ )
{ جا + اِنْٹ }
( انگریزی )

تفصیلات


Joint  جائِنْٹ

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت میں ہی بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٣ء میں "آئینہ موٹرکاری" میں مستعمل ملتا ہے

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : جائِنْٹْس [جا + اِنْٹْس]
جمع غیر ندائی   : جائِنْٹوں [جا + اِن + ٹوں (و مجہول)]
١ - شریک، نائب۔
"جائنٹ سلیکٹ کمیٹی کے روبرو پیش ہونے والے ہندوستانی مندوبین کی تعداد غالباً کم کر دی جائے گی۔"      ( ١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ٢٨٩:٢ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : جائِنْٹْس [جا + اِنْٹْس]
جمع غیر ندائی   : جائِنْٹوں [جا + اِن + ٹوں (واؤ مجہول)]
١ - جوڑ، بند۔
"کاربو ریٹر اور پٹرول پائپ کے جائنٹ کے ڈھیلے ہونے سے پٹرول زیادہ خرچ ہونے لگتا ہے۔"      ( ١٩٢٣ء، آئینہ موٹرکاری، ١٤٠ )
  • joint