احتیاط

( اِحْتِیاط )
{ اِح + تِیاط (کسرہ ت مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


حوط  اِحْتِیاط

عربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب افتعال المقل العین اجوف واوی سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ سب سے پہلے ١٧٣٢ء کو "کربل کتھا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم حاصل مصدر ( مؤنث - واحد )
جمع   : اِحْتِیاطیں [اِح + تِیا + طیں (ی مجہول)]
جمع غیر ندائی   : اِحْتِیاطوں [اِح + تِیا + طوں (و مجہول)]
١ - ہوش و حواس سے سمجھ سوچ کر اقدام یا فیصلہ، اقدام عمل سے پہلے پوری پوری توجہ، غور و تامل، ہوشیاری، سوجھ بوجھ
"مولوی چراغ علی نے اپنی کتاب کے تاریخی . حصے میں بڑی محنت اور احتیاط صرف کی ہے۔"    ( ١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٤٣ )
٢ - انجام کار کی بصیرت، دور اندیشی۔
"یہ طرز احتیاط کے خلاف ہے۔"    ( ١٩١٠ء، فلپانا، ٧٨ )
٣ - نقصان یا ضرر سے بچانے یا بچنے کا خیال و لحاظ، حفاظت، نگہبانی۔
 احتیاط اس قدر اس کی تو عبث کرتا ہے جسم آخر ہے ترا خاک، کچھ اکسیر نہیں      ( ١٨١٦ء، دیوان ناسخ، ٦٣:١ )
٤ - لوگوں کی نظر یا اطلاع سے بچ کر کسی کام کا اہتمام، ہچکچاہٹ اور تحفظ کی پیش بندی کے ساتھ اقدام عمل۔
"اس احتیاط کی ضرورت تھی اگر کوئی بھی دیکھ لیتا تو غل مچا دیتا۔"      ( ١٩٢٠ء، عزیزہ مصر، ٢٢ )
٥ - کسی مصلحت کی بنا پر اقدام عمل سے باز رکھنے یا رہنے کا عمل، روک تھام، ضبط۔۔
 صبر کر اے دل خدا کے واسطے ہائے ظالم اک ذرا سی احتیاط    ( ١٩٠٦ء، تیر و نشتر، ٢٩ )
٦ - مفید مقصد کے تحت کسی سے دور رہنے کا عمل، پرہیز، اجتناب، دوری، بچنا۔
 انجم ڈبو نہ دے یہ کہیں آبرو تری لازم ہے تجکو دیدہ پرنم سے احتیاط    ( ١٩٠٥ء، دیوان انجم، ٧٠ )
٧ - بیگانہ پن، کنارہ کشی، پہلو تہی کا برتاؤ۔
 ہم نے تو کی نہ تھی الم و غم سے احتیاط پھر کیا سبب کہ ان کو ہوئی ہم سے احتیاط    ( ١٩٠٥ء، دیوان انجم، ٧٠ )
٨ - [ فقہ جعفری ]  فروعی مسائل میں اجتہاد اور تقلید کے علاوہ تیسری راہ عمل جس میں فی نفس الامر حکم شارع کے مطابق عمل ہو جانے کا یقین ہو جائے۔ (توضیح المسائل (ترجمہ)، 3)
٩ - [ سپاہ گری ]  وہ فوج جو میدان جنگ کے علاوہ مقامی ضرورت کے لیے محفوظ ہو، انگریزی میں Reserve Army
"بیس برس تک مصروف خدمت رہتے ہیں، ٦ برس فوج، نظام اور احتیاط (رزرو) میں، ٨ برس رولف میں اور ٦ برس تک مستحفظ میں۔"      ( ١٨٨٨ء، ماہنامہ حُسن، ٢٢:٥،١ )
  • caution
  • care
  • scrupulousness
  • attention
  • head;  vigilance;  precaution;  circumspection