جاوداں

( جاوِداں )
{ جا + وِداں }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اردو میں فارسی سے اصلی حالت میں ہی ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت اور گا ہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں "غواصی" کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( واحد )
١ - دوامی، ہمیشہ، سدا، ہمیشہ رہنے والا، دائم۔
 کسی کو دست اجل سے اماں نہیں ملتی حیات ملتی ہے پر جاوداں نہیں ملتی      ( ١٩١١ء، مطلع انوار، ١٣٧ )