سدا

( سَدا )
{ سدا }
( سنسکرت )

تفصیلات


اصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے اور بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل حالت میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - ہمیشہ، دائم، مدام۔
 اب اس کو کفایت کہو یا اس کا شعور عورت کا تو یہ گن ہے سدا سے مشہور      ( ١٩٧٨ء، گھر آنگن، ٣١ )
٢ - برابر، مسلسل۔
 میں انتظار خط کی صعوبت سے بے خبر تم انتظار خط میں سدا مبتلا سہی      ( ١٩٤٧ء، میں ساز ڈھونڈتی رہی، ٣٧ )
  • always
  • perpetually
  • continually
  • ever