خشوع

( خُشُوع )
{ خُشُوع }
( عربی )

تفصیلات


خشع  خُشُوع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء، کو "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - کسی کے سامنے خوف و ہیبت کے ساتھ ساکن اور پست ہونا؛ گڑگڑانا، عاجزی، فروتنی (عام طور پر خضوع کے ساتھ)۔
"نماز کے حقوق دو طرح کے ہیں . دوسرے باطنی وہ خشوع اور حضور یعنی دل کو فارغ کر کے ہمہ تنگ بارگاہِ حق میں متوجہ ہو جانا۔"      ( ١٩٢١ء، احمد رضا بریلوی، تفسیر القرآن الحکیم، ٤ )
  • فِروتِنی
  • عاجِزْی
  • فَریاد
  • Humbling oneself
  • humility
  • humiliation.