خصوصی

( خُصُوصی )
{ خُصُو + صی }
( عربی )

تفصیلات


خصص  خُصُوص  خُصُوصی

عربی زبان میں مشتق اسم 'خصوص' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقۂ صفت لگانے سے 'خصوصی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٩٦٩ء کو "فنِ ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - خاص، مخصوص، ایک نوع کی۔
"اشیاء سے . خصوصی ایکس ریز بھی خارج ہوتی ہیں۔"      ( ١٩٧٢ء، تاب کاری، ١٤٨ )
٢ - کسی ایک کام کے لیے مختص۔
"جب کسی رپورٹر یا نامہ نگار کو رپورٹنگ کا خاص اور اہم کام سونپا جاتا ہے تو اسے نمائندہ خصوصی یا نامہ نگار خصوصی کہا جاتا ہے"      ( ١٩٦٩ء، فنِ ادارت، ٣٢ )
٣ - خاص طور پر، بالخصوص۔
"سیٹھ بولا . ہم ہر اہل کار کو اتنی ہی عیدی بھیجتے ہیں تمہیں ہم نے خصوصی عیدی نہیں بھیجی"      ( ١٩٨٦ء، اوکھے لوگ، ٢٥٤ )
  • مُخْصُوص