جج

( جَج )
{ جَج }
( انگریزی )

تفصیلات


Judge  جَج

اصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی عربی رسم الخط کے ساتھ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥٨ء میں "کوہ نور" لاہور میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع استثنائی   : جَجْز [جَجْز]
جمع غیر ندائی   : جَجوں [جَجوں (واؤ مجہول)]
١ - انصاف کرنے والا، (مقدمات) فیصل کرنے والا بڑا حاکم، قاضی، منصف۔
 آنکھیں جو نہیں دیکھیں خالی ہیں دماغ ان کے اندھیر ہے دنیا میں منصف نہ کوئی جج ہے      ( ١٩٠٧ء، رسالہ 'مخزن' دسمبر، ٦٩ )
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : جَجْز [جَجْز]
جمع غیر ندائی   : جَجوں [جَجوں (واؤ مجہول)]
١ - عدالت دیوانی کا ایک عہدہ دار، عدالت عالیہ کا حاکم۔
"آپ کچہری میں چل کر جج صاحب سے مل لیجیے۔"      ( ١٩١٠ء، مکاتیب امیر، ١٥ )
  • judge