اصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اردو میں اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - دادا، باپ کا باپ، مورث، مورث اعلٰی (عموماً تراکیب میں مستعمل)۔
"وہ بیٹی تھیں پیغمبر صاحب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جد بزرگوار عبدالمطلب کی۔"
( ١٩٠٦ء، الحقوق الفرائض، ٥٢:١ )
٢ - نصیب، اچھی قسمت، دولت، خوشحالی، تونگری، خوشی؛ لڑائی، عظمت، بزرگی، وقار، شان (خدا کی)؛ دریا کا کنارہ؛ کپڑے کا قطع کرنا؛ تمام ہونا۔ (پلیٹس؛ لغات کشوری)