جدت

( جِدَّت )
{ جِد + دَت }
( عربی )

تفصیلات


جدد  جِدَّت

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستانی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : جِدَّتیں [جِد + دَتیں (یائے مجہول)]
جمع غیر ندائی   : جِدَّتوں [جِد + دَتوں (واؤ مجہول)]
١ - تازہ پن، انوکھا پن، اپج۔
"خاص خاص جملے جن میں جدت اور طباعی کی بو پائی جاتی تھی اب تک دلوں میں چبتھے ہیں۔"      ( ١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ٢٠ )
٢ - [ مسیحی ]  مذہب میں کوئی نئی بات داخل کرنا، بدعت۔
٣ - نیا پن۔
"اس کو جدت کی ہوس ہوئی اور دوسری شادی کرنی چاہی۔"      ( ١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١٦٠:١ )
  • hard work;  diligence;  persistence