اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - گرہ، گانْٹھ، گتھی۔
"دیکھیے میرے انگوٹھے اور انگلی میں یہ آنٹ اب تک موجود ہے۔"
( ١٩٠٨ء، عیاروں کا عیار، ١٤٤ )
٢ - البیٹ، پیچ، وہ کنارہ جو بندش کے وقت اڑسا جاتا ہے۔
"دھوتی کی آنٹ کھل گئی۔"
( ١٩٢٤ء، نوراللغات، ١٤٤:١ )
٣ - باڑ کی بندش کا پھندا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 91:1)
٤ - کدورت، دشمنی، لاگ ڈانٹ، کپٹ، حسد۔
"پھر پوچھا "اس سے کسی اہیر کی آنٹ نہیں ہے"? معلوم ہوا اسی کے چچیرے بھائی مگھوا سے اس سے آج کل خوب چلی ہوئی ہے۔"
( ١٩٥٨ء، میلہ گھومنی، علی عباس حسینی، ٣٣ )
٥ - سونے چاندی کا کھرا پن پرکھنے کے لیے تپانے سے پہلے ریتی کی رگڑ یا گھسّا۔ (پلیٹس، مہذب اللغات، 19:2)
٦ - [ قفل سازی ] قفل کے منہ کے ڈھکنے کی روک کو بنی ہوئی چولیں (کھانچے) جس میں ڈھکنے کی کوزیں اٹکی رہتی ہیں اور ڈھکنا اوپر نیچے سرکانے میں اپنی جگہ قائم رہتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 1:7)