سلسلہ وار

( سِلْسِلَہ وار )
{ سِل + سِلَہ + وار }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'سلسلہ' کے ساتھ فارسی زبان سے لاحقۂ صفت 'وار' لگانے سے مرکب 'سلسلہ وار' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گا ہے بطور متعلق فعل استعمال ہوتا ہے۔ ١٨٨٢ء کو "طلسم ہوشربا" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - مسلسل، لگاتار، منسلک، مرتب۔
"امامیہ فرقوں میں سب سے زیادہ شہرت اثنا عشری فرقے کی ہے جو بارہ اماموں کی سلسلہ وار امامت مانتا ہے۔"      ( ١٩٦٧ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٢٢٧:٣ )
متعلق فعل
١ - درجہ بہ درجہ، ترتیب سے، متواتر، ایک قطار یا تسلسل میں۔
"بکھرے ہوئے خیالات کو سلسلہ وار اور ایک خاص ترتیب سے یکجا کر دیا گیا۔"      ( ١٩٨٣ء، اصناف سخن اور شعری ہیتیں، ١٢١ )