جمع غیر ندائی : سِلائِیوں [سِلا + اِیوں (و مجہول)]
١ - کپڑوں کو سوئی دھاگے سے جوڑنے کا عمل، ٹانکا، سوئی کا کام، درزی کا کام یا پیشہ۔
"والکو کے کپڑے دھول میں اٹے ہوئے تھے . ایک پائینچہ گھٹنے کے اوپر سے پھٹ رہا تھا اور دوسرے کی سلائی ادھڑ گئی تھی۔"
( ١٩٧٠ء، قافلہ شہیدوں کا (ترجمہ)، ٦٤٤:١ )
٢ - کپڑے سینے کی اجرت۔
"یوں تو چسٹر کی سلائی آٹھ روپے بھی ہوتی ہے مگر دیکھیئے تو سہی کہ ظالم نے گویا تصویر کھینچ دی ہے۔"
( ١٩٣٧ء، دنیائے تبسم، ١٩ )
٣ - کپڑے کی ایک قسم جو اکثر ایکھ، مکئی اور جوار کو خراب کر دیتا ہے۔ (نوراللغات)