قد

( قَد )
{ قَد }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان میں مشتق اسم ہے۔ عربی سے اردو میں معنی و ساخت کے لحاظ سے من و عن داخل ہوا۔ اور اسم کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر )
١ - انسانی جسم کی اونچائی (ایڑی سے لے کر چوٹی تک) حیوانوں کی اونچائی پیٹھ تک، قامت، ڈیل، جسم کی لمبائی۔
"اب وہاں کسی لکھنے والے کا قد علی سرکار صاحب سے بڑا نہیں ہے۔"      ( ١٩٨٧ء، اِک محشر خیال، ٥٣ )
٢ - [ مرصع کاری ]  نگ کی سطح کا درمیانی نقطہ جو کسی نگ میں نوکدار اور کس میں چپٹا آنکھ کے تل کے مشابہہ ہوتا ہے، ٹیک، تل۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 61:4)
٣ - [ پتنگ بازی ]  پتنگ لڑانے کا ایک داؤ جس میں اوپر کے پیٹے کو تلوار کی طرح کھینچ کر نیچے کی پتنگ کے پیٹے کو کاٹا جاتا ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 143:8)
  • height
  • stature;  figure