ڈیل

( ڈِیل )
{ ڈِیل }
( پراکرت )

تفصیلات


پراکرت زبان سے ماخوذ اسم 'ڈول' کی ایک صورت ہے جو اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٧٨٠ء کو "کلیات سودا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - جسم، جثہ، گاٹھی۔
 مت کچل مفلس کو اپنے پاؤں سے اے مال دار بھاری بھرکم ہے اگر ہاتھی کی صورت تیرا ڈیل      ( ١٩٨٢ء، ط، ظ، ٧٠ )
٢ - جسامت، قدو قامت۔
"اس کا نکلتا ہوا ڈیل اب جوانی سے گلے مل رہا تھا۔"      ( ١٩٣٦ء، ریاض خیر آبادی، نثرِ ریاض، ١٣٨ )
٣ - وجود، ہستی۔
"میں نہیں چاہتا میرے ڈیل سے آپکی آبرو میں بٹہ لگے۔"      ( ١٩٣٦ء، پریم چند، واردات، ٣١ )
  • bulk
  • size
  • stature
  • body