اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - مائع (پانی وغیرہ) کی وہ مقدار جو پینے کے لیے منھ میں لی جائے، گھونٹ۔
"ایک ہی جرعے میں اس نے آدھا گلاس ختم کر دیا۔"
( ١٩٥٠ء، سرکنڈوں کے پیچھے، ٥٦ )
٢ - [ معاشیات ] کھیت کا ایک حصہ۔
"جن پر کچھ لگان نہیں ملتا ان کو اصطلاحاً زمین بے لگان یا جرعہ بے لگان کہتے ہیں۔"
( ١٩١٧ء، علم المعیشت، ١٥٨ )
٣ - [ تصوف ] اوس مستی کو کہتے ہیں کہ جو عنایت مرشدی سے سالک میں پیدا ہو اور بتدریج ترقی کرے موافق ظرف و استعداد سالک کے۔ (مصباح التعرف، 89)