صفت ذاتی
١ - قطع کرنے والا یعنی دلیل و حجت کا قاطع، آخری، ناطق، حتمی، فیصلہ کن۔
"کمیشن کا یہ قطعی موقف ہے کہ یونیورسٹی میں ذریعۂ تعلیم کا لحاظ کیے بغیر ثانوی سطح میں . تعلیم ضروری ہے۔"
( ١٩٨٥ء، بھارت میں قومی زبان کا نفاذ، ٢٢٥ )
٢ - یقیقنی، بلاشبہ
"اگرچہ عالم معاشیات بلاشبہ مدد دے سکتا ہے لیکن ان کے متعلق اس کا فیصلہ قطعی نہیں ہو سکتا۔"
( ١٩٣٧ء، اصول معاشیات (ترجمہ)، ٣٠:١ )
٣ - بالمقطع۔ (فرہنگِ آصفیہ؛ نوراللغات)
٤ - مکمل، پورا پورا، کامل۔
"بس ایک بات کا اسے قطعی طور پر علم تھا کہ وہ اس شہر کا باسی ہے اور ہمیشہ رہے گا۔"
( ١٩٨٨ء، نشیب، ٢١٢ )
٥ - درحقیقت، بے شک، سچ، حقیقت میں۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ)
٦ - بالکل، یکسر۔
"میرا یہ دوست قطعی ناواقف تھا۔"
( ١٩٨٨ء، نشیب، ١١٠ )
٧ - ایک درخت کی لکڑی جس کے جلانے سے خوشبو آتی ہے، اگر، عود ہندی۔
"اگر کی بہت سی قسمیں ہیں . قطعی، چینی، حلانی، قمطانی، مالظامی، لوامی اور زیطاقی۔"
( ١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ١٣٤:٢ )