١ - ایک قسم کا میٹھا شیرہ جسے مہال کی مکھیاں درختوں کے پھولوں، پھلوں اور پتوں کا رس چوس کر جمع کرتی ہیں، رنگت میں سرخ، ہلکا سرخ اور سفیدی مائل ہوتا ہے، اسے لوگ بطور غذا کھاتے ہیں اور دوا کے طور پر مرکبات میں شامل کرکے یا تنہا بھی استعمال کرتے یں، قرآن مجید میں اس کی تعریف آئی ہے، شفاء للناس (اس میں لوگوں کے لیے شفا ہے)۔
قند میں یہ سجل مٹھاس کہاں شہد میں یہ کنول کی باس کہاں
( ١٩٦٨ء، ضمیریات، ٢٨ )