١ - [ فلسفہ ] حکما کا وہ گروہ نیز وہ شخص جو مادے کو قدیم مانتا ہے اور خدا کے وجود کو تسلیم نہیں کرتا۔
"صنم کدہ . کے پرستاروں کے نام . مادہ پرست، فطرت پرست اور طبیعی ہیں۔"
( ١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٦١:٣ )
٢ - علم طبیعیات کا استاد، ماہر طبیعیات۔
ہونے والا تھا ریاضی کا چمن وقفِ خزاں آنے والا تھا تباہی میں طبیعی کا جہاز
( ١٩١٩ء، رعب، کلیات، ٢٩٩ )
٣ - [ طب ] صیدلی، تناقض کی ایک قسم، ایک عمل جو اس وقت واقع ہوتا ہے جب کہ اجزا پانی میں حل پذیر نہ ہوں اور ایک صاف محلول نہ بنے۔ (علم الادویہ (ترجمہ)، 113:1)