آہنی

( آہَنِی )
{ آ + ہَنی }
( فارسی )

تفصیلات


آہن  آہَنِی

فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'آہن' کے ساتھ فارسی قاعدہ کے مطابق 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'آہنی' بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٤٥ء میں "قصۂ بے نظیر' میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی
١ - آہن سے منسوب، لوہے یا فولاد سے بنی ہوئی چیز۔
"دو پنجرے آہنی لٹکتے ہیں اور ان دونوں میں دو آدمی قید ہیں۔"      ( ١٨٠٢ء، باغ و بہار، ١٢٢ )
٢ - مضبوط، مستحکم، سخت، پتھر یا لوہے کی طرح۔
"چھوت چھات کی آہنی زنجیروں سے دونوں کے تعلقات آزاد تھے۔"      ( ١٩٤٥ء، شہید مغرب، ٥٣ )
  • of iron
  • made of iron