جزر

( جَزْر )
{ جَزْر }
( عربی )

تفصیلات


جزر  جَزْر

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اور بطور اسم مستعمل بھی ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٢ء میں "محامد خاتم النبین" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - [ لفظا ]  سمندر (یا دریا) کے پانی کا اتار، گھٹاؤ (بخلاف مد)
"جذبات میں جب بجائے جزر کے مد ہو اور خیالات میں تلاطم تو یہی آدھ گھنٹہ کئی گھنٹوں کا معلوم ہونے لگتا ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، حکیم الامت، ١٣ )
  • گَھٹاؤ
  • بھاٹا
  • The ebb-tide
  • reflux (of the sea)