١ - قید کاٹنا
قید سے آزاد کرنا، بیڑی وغیرہ کاٹ کر قیدی کو رہا کرنا۔"خونخوار نے کہا آہنگروں کو بلاءو کہ قید بھی کاٹ دیں۔"
( ١٨٨٢ء، طلسم ہوش ربا، ٨٩٢:١ )
سزا بھگتنا، سزا کی مدّت گزارنا۔"آج ہی وہ چار سال کی قید کاٹ کر جیل سے رہا ہوا تھا۔"
( ١٩٨٣ء، ساتواں چراغ، ١٢١ )
٢ - قید کرنا
محبوس کرنا، اسیر کرنا، پنجرے یا جیل میں ڈالنا۔ زندگی کوں رنگوں میں قید کر نہیں سکتے اس غزال وحشی کو صید کر نہیں سکتے
( ١٩٧٩ء، جزیرہ، ٣٥ )
ضبط کرنا، پابند کرنا، یاد کرنا، گرفت میں لینا۔"یہ نغمہ اس کے کان اچھی طرح قید بھی نہیں کر پائے تھے۔"
( ١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ١٦٨ )
کسی چیز کا لازم قرار دینا۔ الفت میں آپ کرتے ہیں جو ر و جفا کی قید میرے لیے لگاتے ہیں اس میں وفا کی قید
( ١٨٨٦ء، دیوار سخن، ١٠١ )