گربہ

( گُرْبَہ )
{ گُر + بَہ }
( فارسی )

تفصیلات


اصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٩٥ء کو "دیوان قائم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - شیر کی نوع سے مگر بہت چھوٹا ایک گوشت خور گھریلو جانور جس کے مختلف رنگ ہوتے ہیں، بلی، بلاؤ۔
"میں نے کئی خیال تراشے، سیامی بلی کی زیبائی کی ثنا خوانی کی اور گربہ پروری کے ثواب گنائے۔"      ( ١٩٨٤ء، گردراہ، ١١٤ )
  • بِلّی
  • A cat