١ - طے کرنا
راستہ چلنا، قطع مسافت کرنا، عبور کرنا، گزارنا۔"ہم سیڑھیاں طے کرتے ہوئے ایک کمرے میں داخل ہوئے"
( ١٩٨٩ء، افکار، کراچی، مارچ، ٥١۔ )
متعین کرنا، مقرر کرنا، فیصلہ کرنا"بڑے ساب" سے ساری باتیں طے کر لی ہیں"
( ١٩٧٥ء، نظمانے، ٧١۔ )
حل کرنا، اندجام کو پہنچانا، نمٹانا۔"ماہرین اور اربابِ بست و کشاد آئندہ گھر بیٹھے ہی. سائنس کی بین الاقوامی اداروں کے جملہ امور طے کیا کریں گے"
( ١٩٨٤ء، شمع اور دریچہ، ٤٦۔ )
سر کرنا (مرحلہ یا معرکہ وغیرہ)"وہ تمام مرحلے طے کر دیے جو ایسے کاموں میں ابتداءً پیش آتے ہیں"
( ١٩٣٨ء، حالات سرسید، ٩٥۔ )
ختم کرنا، تمام کرنا؛ پورا کرنا، اختتام کو پہنچانا (درس، تعلیم وغیرہ)"یہاں سے سفر کا روزنامچہ شروع ہوتا ہے اور تمہید طے کی جاتی ہے"
( ١٩١٣ء، سفرنامۂ حجاز، ٣۔ )
[ بدیع ] مننازل سلوک سے گزرنا یا انہیں عبور کرنا۔"یہ تمام سلوک نقشبندیہ شاہ صاحب قبلہ سے طے کیا"
( ١٨٨٤ء، تذکرہ غوثیہ، ٥٩۔ )
[ بدیع ] تین روز فقیر لوگوں کا بھوکے پیاسے روزہ رکھنا اس میں غیب سے ان کو طعام آتا ہے اور وہ افطار کرتے ہیں۔"حضرت نے بموجب حکم پیر اپنے کے تین روز طے کیا یعنی سہ روزہ روزہ رکھا"
( ١٨٦٤ء، تحقیقاتِ چشتی، ٢١٨۔ )
کسی نزاع یا مقدمے کو فیصل کرنا، معاملے کو رفع دفع کر کے فیصلہ دینا۔ طے کر کے پھری کون سا قصہ تھا فرس کا باقی تھا جو کچھ کاٹ وہ حصہ تھا فرس کا
( ١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٠:٢ )
تہہ کرنا، لپیٹنا؛ موڑنا"خداوند تو زمین کو ہمارے واسطے طے کر دے"
( ١٩٠٦ء، الحقوق والفرائض، ٩٣:١ )
چکانا، بیباق کرنا (حساب وغیرہ) (نوراللغات)