جگرپارہ

( جِگَرْپارَہ )
{ جِگَر + پا + رَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان میں دو اسما پر مشتمل مرکب ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٣٥ء میں "مصباح الحیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - کلیجے کا ٹکڑا، لخت جگر، (مجازاً) پیارا بیٹا۔
"بادشاہ نے وزیر کو بلا کر کہا کہ میرے بیٹے اور جگر پارے کے ساتھ جا۔"      ( ١٩٤٤ء، الف لیلہ و لیلہ، ٣٢٤:٥ )
  • A piece of the liver