اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ کنایۃ ] قدیم ہونا، پرانا پن؛ تعلق اور ربط ضبط کا قدیم اور استوار ہونا۔
"قدامت کی بنا پر حق آسائش حاصل کرنے کی غرض کے لیے مزاحمت متصور نہ ہو گی۔"
( ١٩٣٨ء، قانون حقوق آسائش ہند، ١٤ )
٢ - بعد زمانی، گزرا ہوا، بہت پرانا۔
"بعض ہندو مصنفین موجودہ ہندی کی قدامت ثابت کرنے کے لیے اس کا رشتہ برج بھاشا سے جوڑے دیتے ہیں۔"
( ١٩٧٧ء، ہندی اردو تنازعہ، ٥٢ )
٣ - دقیانوسیت، حال کے تجربے اور تہذیب کے خلاف بات (جدّت کی ضد)۔
"شاہد صاحب ادب میں قدامت اور جدت دونوں کے مداح تھے۔"
( ١٩٨٣ء، نایاب ہیں ہم، ٨٧ )
٤ - ازلیت و ابدیت (اللہ تعالٰی کے لیے مخصوص)۔
حق پا کے جو رکھتی تھیں قدامت بول اٹھیں مبارک سلامت
( ١٨٤٤ء، گلزار نسیم، )