گزارش

( گُزارِش )
{ گُزا + رِش }
( فارسی )

تفصیلات


گزاردن  گُزارِش

فارسی زبان میں مصدر 'گزاردن' کا حاصل مصدر 'گزراش' اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٧٣٩ء کو "کلیات سراج" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع   : گُزارِشات [گُزا + رِشات]
جمع غیر ندائی   : گُزارِشوں [گُزا + رِشوں (واؤ مجہول)]
١ - عرض، بیان، درخواست (خاکساری ظاہر کرنے کے لیے)۔
"شمس الرحمن فاروقی سے گزارش کرتے ہیں وہ وضعدار شخص فوراً اپنے ڈرائیور کو بھیجے گا۔"      ( ١٩٨٠ء، زمین اور فلک اور، ٥٨ )