کاغذ

( کاغَذ )
{ کا + غَذ }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم جامد ہے۔ عربی سے اردو میں اصل معنی و ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٥٦٤ء کو "دیوانِ حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع استثنائی   : کاغْذات [کاغ + ذات]
جمع غیر ندائی   : کاغَذوں [کا + غَذوں (و مجہول)]
١ - مختلف اشیاء سے کوٹ پیس کر تیار کردہ پتر یا ورق، تاو جس پر لکھتے ہیں۔
"نامیاتی مرکبات . ربڑ، کاغذ، پلاسٹک اور تالیفی ریشوں کی مختلف صنعتوں میں استعمال ہوتے ہیں۔"      ( ١٩٨٥ء، نامیاتی کیمیا، ١٠ )
٢ - خط، مکتوب۔
 مجکو اس شوخ نے لکھ کر نہیں بھیجا کاغذ نامہ لایا ہے تو پھیر کے میرا کاغذ      ( ١٩٣٦ء، شعاع مہر، ٤٣ )
٣ - تحریر، نوشتہ، پرچہ (لکھا ہوا) نیز اجازت نامہ۔
"ریسٹ ہاؤس کا چوکیدار . کاغذ کے بغیر اور صاحب کی تحریری اجازت بنا کمرہ کھولنے پر رضامند نہ ہوتا تھا۔"      ( ١٩٨١ء، سفر در سفر، ٤٧ )
٤ - اخبار
"بیکنگھم صاحب . نے اپنے کاغذ اورینٹل آبزرور میں ان سب خرابیوں کا حال . لکھا ہے۔"      ( ١٨٩٦ء، سوانحات سلاطین اودھ، ١٨٧:١ )
٥ - اسٹامپ (جس پر تمسک وغیرہ لکھا جاتا ہے)۔
"اگر وہ لوگ کاغذ دست آویز اپنے روپیہ سے خرید لیتے تو غالباً دو تین ہی دنوں میں کاغذ مرتب ہو جاتا۔"    ( ١٩٥٨ء، شاد کی کہانی شاد کی زبانی، ٢٢ )
٦ - تمسک، دستاویز، قبالہ (جو سند کے طور پر لکھا جائے)، اقرارنامہ، کرایہ نامہ، سرخط وغیرہ (اسٹامپ پر یا سادے فارم پر)۔
"نکاح کے کاغذ پہ دولہا کی مہر لوگوں کی گواہیاں ہوئیں۔"    ( ١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٥٥ )
٧ - (حساب کتاب یا دوسرے ذاتی کاموں کی) فہرست یا فائل وغیرہ، رجسٹر روزنامچہ، بہی کھاتہ وغیرہ نیز اعمال نامہ (بیشتر جمع میں)۔
"مجھے سارے حساب کے کاغذ منگوا دو۔"      ( ١٩١١ء، قصہ مہر افروز، ٧٣ )
٨ - ہنڈی، کاغذ، زر، نوٹ۔ (فرہنگ آصفیہ)
١ - کاغذ سیاہ کرنا
لکھنا، (عموماً) بیکار اور بے مصرف لکھنا، نکمی باتیں تحریر کرنا۔ جو حرف چاہتا ہوں لکھ نہیں سکا اب تک زمانہ ہو گیا کاغذ تیاہ کرتے ہوئے      ( ١٩٨٦ء، رات کو جاگے ہوئے، ٤٠ )
١ - کاغذ کی ناءو کب تک بہے گی۔
اس ادنٰی چیز سے کب تک گزارہ ہو گا۔"حکومت کیونکر رہے گی، کاغذ کی ناءو کب تک بہے گی۔"      ( ١٨٤٥ء، نغمۂ عندلیب، ٨ )
  • Paper;  a paper
  • writing
  • document
  • deed;  a charter
  • patent;  an account;  a note of hand
  • a bond;  a printed or written sheet
  • a newspaper